اسلام آباد(خبرنگار)معروف سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کی جانب سے نے 2023کے لیے مالیاتی خطرات کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں ابھرتے ہوئے مالیاتی سائبر خطرے کے منظر نامے کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں موبائل بینکنگ میلویئر اور کرپٹو کرنسی سے متعلق سائبر حملوں میں نمایاں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے، جو ڈیجیٹل مالیاتی اثاثوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کا اشارہ ہے پچھلے 12 مہینوں میں موبائل بینکنگ وائرس کا سامنا کرنے والے صارفین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں اینڈرائیڈ صارفین پر حملوں میں 2022کے برعکس 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ مالیاتی کمپیوٹر میلویئر سے متاثر ہونے والے صارفین کی تعداد میں 2023 میں 11فیصدکی کمی دیکھی گئی ریمنٹ اور زیبوٹ کو میلویئر کے اہم گروپس کے طور پر شناخت کیا گیاجو 50فیصدسے زیادہ متاثرہ صارفین کو نشانہ بناتے ہیں۔
کیسپرسکی کی مالیاتی خطرات کے حوالے سے سالانہ رپورٹ
May 18, 2024