چکوال(نامہ نگار)جامعۃالبنات سیدہ فاطمۃ الزہراء مرید چکوال سے 20 فاضلات نے (الشھادۃ العالمیہ 6 سالہ کورس) مکمل کر لیا۔ اس سلسلے میں پروگرام بعنوان "دینی مدارس کی فاضلات کا معاشرہ میں کردار " منعقد کیا گیا۔جس میں خصوصی لیکچر حافظ قاری ڈاکٹر خورشید احمد قادری ( جی سی یونیورسٹی لاہور)اور عروہ خورشید ( ڈیبیٹر ،رائیٹر،لائف سٹائل ڈیسک جرنلسٹ)نے دیا ۔تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چکو ال ثمینہ بشیر نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار اس ادارے کا دورہ کیا ہے ،یہاں آکر ان کو بے حد خوشی ہوئی ہے ،انہوں فارغ التحصیل ہونے والی تمام طالبات کو مبارک باد دی جبکہ تقریب سے دوران خطاب پروفیسر خورشید قادری نے اسلامی اور جدید تعلیم کے روحجانات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اسلام سائنس اور جدید تعلیم کا مخالف نہیں نا وہ خواتین کی تعلیم کے مخالف ہے اسلامی معاشرے کے قیام کی خواہش پڑھی لکھی خواتین کے ذریعے ہی پروان چڑھ سکتی ہے اور ہم اس خواب کو عملی شکل تب ہی دے سکتے ہیں جب ہم قوم کو پڑھی لکھی مائیں دیں گے،سنئیر صحافی ذوالفقار میر اور شفیق ملک نے اپنے خطاب میں ادارے کے منتظم قاری محمد اسلام اظہر کو پسماندہ ترین علاقے میں اتنا شاندار ادارہ قائم کرنے اور بچیوں کی تعلیم وتربیت کرنے پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا،تقریب کے آخر میں کامیاب طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔