گندم پیداواری مقابلہ،ماسٹر برکات اسلام کی ضلع راولپنڈی میں تیسری پوزیشن

 مندرہ(نامہ نگار)گندم پیداواری مقابلہ،  ماسٹر برکات اسلام کی ضلع راولپنڈی میں تیسری پوز یشن ،محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام گندم کے ضلعی پیداواری مقابلے میں یونین کونسل جھونگل کے گاں بھنگالی گوجر کے ترقی پسند کاشتکار ماسٹر برکات اسلام نے تحصیل گوجرخان میں پہلی اور ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)، ڈپٹی ڈائریکٹر کراپ رپور ٹنگ سروس راولپنڈی ، سائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹر ی راولپنڈی ، محکمہ شماریات راولپنڈی ، محکمہ مال،  نمائندہ ڈی سی ، نمائندہ اے سی کے علاہ تحصیل سطح کے محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین کی موجودگی میں فصل کی کٹائی کروائی گئی ۔ جس میں ماسٹر برکات اسلام کی گندم کی 52 من فی ایکڑ اوسط حاصل ہوئی جو کہ تحصیل سطح پر سب سے زیادہ اور ضلع بھر میں تیسرے نمبر پر رہی ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 28 مارچ کو محکمہ زراعت کی ابتدائی انسپکشن ٹیم نے ان کی فصل کو 100 میں سے 90 نمبر دیئے ۔  

ای پیپر دی نیشن