سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن شیخ برھان علی گرفتار 

 کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں پولیس نے حق خطیب حسین علی بادشاہ کے کلرسیداں آستانے پر حملے اور توڑپھوڑ کے مقدمے میں کلرسیداں کے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن شیخ برھان علی کو گرفتار کرلیا ان کی گرفتاری جمعرات کو ایس پی صدر نبیل کھوکھر کی انکوائری کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ادہر ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر سجاد الحسن کے مطابق شیخ برہان علی کی گرفتاری التوا میں تھی جسے ایس پی صدر کی انکوائری کے نتیجے میں گرفتار کرکے کلرسیداں منتقل کردیا گیا اسے آج بروز جمعہ کلرسیداں کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ شیخ برہان علی مقامی صحافی شیخ نوید مرحوم کا فرزند ہے  اور اس کا شمار معروف اینکر اقرارالحسن کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن