کلرسیداں(نامہ نگار) سابق مشیر پی آئی ایم ایف و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل ملک کے ممتاز دانشور اور کالم نگار راجہ شاھد رشید نے کہا ہے کہ میں اپنے بھائی راجہ رمیض رشید کو مار کر بھاگنے والوں کا قبر تک پیچھا کروں گا اور اپنے اداروں کی ملی بھگت و کالے کرتوت یا پھر غفلت و لاپرواہی جلد بے نقاب کروں گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمیض رشید کے یتیم بچوں 4 سالہ محمد آیان،6 سالہ تحریم اور 8 سالہ زارا رمیض کے سر پر کون دستٍ شفقت رکھے گا۔ انھوں نے آئی جی پولیس اور سی پی او راولپنڈی سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس سانحہ کا فوری نوٹس لیں۔