چکری(نامہ نگار)چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار یک جہتی, کارکنان کو ایک پلیٹ فا رم ہر متحد کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کو شمالی پنجاب کا صدر بننے ہر مبارکباد دینے کے لیے امیدوار حلقہ پی پی دس چوہدری امیر افضل کی رہائش گاہ مہوٹہ موہڑہ میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام ممبر قومی اسمبلی, ممبر صوبائی اسمبلی کے علاوہ علاقے بھر سے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود، ، بشارت راجہ،راجہ طارق عزیز بھٹی، لطاسب ستی، کرنل اجمل صابر راجہ،کرنل شبیر اعوان، چوہدری جاوید کوثر،منیر اختر، چوہدری محمد نذیر، سعد علی خان، ملک فہد مسعود، راجہ اسد عباس، راجہ تنویر اسلم، چوہدری فرخ محمود سیال، چوہدری یاسر جمال، پیر سید نصیر الحسنین کاظمی، چوہدری شاہد گجر،چوہدری ٹکا خان، راجہ طارق کیانی، چوہدری اخلاق احمد، راجہ عمران جاوید، چوہدری مدثر، چوہدری مظہر ، چوہدری رضوان چوہدری کامران ، ملک اظہر ، اسد نفیس،چوہدری عقیل ، راجہ آصف، ملک ابرار، ملک اظہر، ملک فہیم ایڈو و کیٹ، ملک افتخار ، ملک ممتاز ودیگرکے علاوہ معززین علاقہ اور تحریک انصاف کے مقامی نمائندگان نے شر کت کی،میزبان چوہدری امیر افضل نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف وفاق کی سب سے بڑی جماعت ہے آج آپ تما م دوست احباب کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں اور اس جدوجہد کو جاری رکھیں گیا پنے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ مضبو ط پی ٹی آئی پاکستان کی علامت اور خودمختار, خوشحال اور باوقارپاکستان کی ضمانت ہے امیدوار حلقہ این اے 53 کرنل اجمل صابر راجہ کا کہنا تھا کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جلد رہائی اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے یک جان ہو کر دن رات محنت کریں گے صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔
چوہدری امیر افضل کی جانب سے رہاشگاہ مہوٹہ موہڑہ میں پروقار عشائیے کا اہتمام
May 18, 2024