ڈالر ایسٹ تقریب تقسیمِ انعام ، سونے کی جھنکار، تحفوں کی بھرمار

May 18, 2024

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)ڈالر ایسٹ تقریب تقسیمِ انعام ، سونے کی جھنکار تحفوں کی بھرمارڈالر ایسٹ پاکستان کی صف اول کی ایکسچینج کمپنی ہے۔جو پاکستان میں کرنسی ایکسچینج اور بین الاقوامی ترسیلات زر کے کاروبار میں پیش پیش ہے۔یہ کمپنی سٹیٹ بینک اف پاکستان کی ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کام کرتی ہے۔ڈالر ایسٹ اس وقت 33 شہروں میں 48 برانچوں کا ایک نیٹ ورک چلا رہی ہے۔ یہ دنیا کی معروف منی ٹرانسفرز کمپنیاں جیسا کہ ویسٹرن یونین،منی گرام اور ریا کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہی ہے۔ڈالر ایسٹ ایکسچینج اپنے قابل قدر صارفین کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت،بیرون ملک رقوم کے منتقلی اور بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم کے وصولی کی قابل بھروسہ خدمات فراہم  کرتی ہے۔کمپنی صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سالانہ بنیاد پر مختلف انعامی سکیموں کا انعقاد بھی کرتی ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سونے کی جھنکار اور تحفوں کی بھرمار انعامی سکیم کا انعقاد کیا ہے۔اس سکیم کے تحت بیرون ملک سے آنے والی رقوم کے وصولی پر صارفین کو فوری انعامات دے رہی ہے اس کے علاوہ بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کا ٹکٹ اورسونے کے بیش قیمت انعامات جیتنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ اسی تناظر میں سکیم کی دوسری قرعہ اندازی 12مئی 2024 کو منعقد کی گئی۔ اس قرعہ اندازی میں حضرو سے عاصم علی شاہ نے سونے کا بیش قیمت انعام جیتا جس کے بعد انہیں حضرو برانچ میں مدعو کیا گیا اور اس خصوصی تقریب میں انہیں انعام دیا گیا۔انعام کی وصولی پر وہ بے حد خوش ہوئے اور انہوں نے ڈالر ایسٹ کے حوالے سے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔ڈالر ایسٹ ایکسچینج کی یہ انعامی مہم 11 جون 2024تک جاری رہے گی. زیادہ سے زیادہ بیرون ملک سے آنے والی رقوم وصول کریں اور انعامات جیتنے کا موقع حاصل کریں.ڈالر ایسٹ اپنے قابل قدر صارفین کے لیے سالانہ بنیاد پر مختلف انعامی سکیم کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں