گوجرخان ، رات کی تاریکی میں سول کلب کے اندردکانیں بنانے کی کوشش ناکام

May 18, 2024

 گوجرخان (نامہ نگار )رات کی تاریکی میں سول کلب کی قیمتی اراضی پر چھ عدد دکانیں بنانے کیلئے  بنیادوں کی کھدائی کی گئی جس پر صحافی شہری موقع پر پہنچ گئے صدر پوٹھوہار پریس کلب  عامروزیرملک ملک نے اس  بارے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سول کلب میں تعمیرات سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کرائیں گے جبکہ تحصیل سپورٹس آفیسر نے اپنے موقف میں کہا کہ یہ جگہ انکے انڈر ہے وہ  اس جگہ پر وہ دکانیں بنا کر نیلامی کریں گے جس سے سپورٹس کی مد میں رقم آئے گی سابق کونسلر شہزاد خان، خواجہ جہانگیر ودیگر نے کہا کہ سرکاری املاک پر راتوں رات تعمیرات سمجھ سے بالاتر ہے اعلی احکام کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کانوٹس لیں مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے بھی موقع پر جا کر تعمیرات کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر کو اس حوالہ سے آگاہ کیا گوجرخان میں سرکاری املاک کی حفاظت  کریں گے رات کے اندھیرے میں خلاف قانون کام نہیں کرنے دیں گے سول کلب میں تعمیرات کی کوشش پر انکوائری ہو گی اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے گی ہمیشہ عوام کے وسیع تر مفاد میں فیصلے ہوں گے وزیراعلی سیکرٹریٹ نے میرے رابطہ کرنے پر معاملے کا نوٹس لے کر ہدایات جاری کر دی ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو میں کیاانہوں نے کہاکہ شہر میں کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ تحصیل بھر میں سرکاری املاک پر کسی قسم کی تعمیرات نہ ہوں اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری مشینری حرکت میں رہے گی خلاف قانون کام کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا گوجرخان کے شہری اعتماد رکھیں ان کی توقعات پر موجودہ حکومت پوری اترے گی۔

مزیدخبریں