صوبائی حکومت کی جانب ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے گئے، صاحبزادہ قاسم

 تربیلا(نامہ نگار) تحصیل چیئرمین غازی صاحبزا دہ قاسم شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب ٹی ایم اے کو ابھی تک کوئی ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے گئے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر ا نہوں نے تبدیل ہونے والے ٹی ایم او غازی پیر اعظم شاہ کے اعزاز میں دئیے جانے والے ظہرا نہ سے خطاب کے دوران کیا۔ظہرانہ میں نئے تعینا ت ہونے والے ٹی ایم او غازی نور نبی، ٹی او آئی احتشام خان، ایڈمن آفیسر بشارت خان، وی چئیرمینوں خان نواز، ریاست الرحمان، شاہ علی مردان، قاسم خان ،گل ظہیر خان، ٹی ایم اے سٹاف  و میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ تحصیل چیئرمین صاحبزادہ قاسم شاہ و وی سی چیئرمینوں نے تبدیل ہونے والے ٹی ایم او پیر اعظم شاہ کو شاندار خدمات سرانجام دینے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر تبدیل ہونے والے ٹی ایم او پیر اعظم شاہ، TOI  احتشام، ایڈمن آفیسر بشارت خان اور ٹیکس آفیسر پروار کو خصوصی طور پر شیلڈ و بشارت خان کو ایک لاکھ روپے بطور انعام چیک دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن