جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو باعزت بری کردیا گیا

جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل سیشن جج جنڈ رضا اللہ خان  نے تھانہ جنڈ کے مشہور مقدمہ نمبر112/16بجرم 365/376/411 میں جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو باعزت بری کردیا،ملزم طاہر علی خان کی جانب سے وکالت کے فرائض مرحوم محمد اسلم شیخ ایڈووکیٹ کی ایسوسی ایٹ سیدہ عظمی کاظمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے سرانجام دیے جو فوجداری مقدمات میں کافی مہارت رکھتی ہیں انہوں نے دوران سماعت عدالت میں اپنے مظبوط دلائل دیے جن سے ایڈیشنل سیشن جج جنڈ نے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو باعزت بری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن