سنی کانفرنس صوفیا کے ماننے والوں کا،نظریاتی سنیوں کا اجتماع ،علامہ ریاض الرحمان 

 کلرسیداں(نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری علامہ ریاض الرحمان صدیقی، پیر محمود حسین قادری،مفتی زاہد یوسف قاد ری،علامہ نثارالرحمان،علامہ ندیم سیرانی،علامہ ر فیق مدنی،صاحبزادہ حسنین صدیقی،صاحبزادہ محمد علی و دیگر نے کہا ہے کہ بروز ہفتہ کلرسیداں میں منعقد ہو نے والی تاریخی سنی کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ سنی کانفرنس سنی عقائد و نظریات کے تحفظ کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔انہوں نے کلرسیدا ں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاغونی قوتوں کی جانب سے اسلام و پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیئے قوم کو آج امام احمد رضا بریلوی کے فکر و فلسفے سے رہنمائی لینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امام احمد رضا کے افکار آج بھی حق و باطل میں حدفاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی کانفرنس صوفیا کے ماننے والے پرامن اور نظریاتی سنیوں کا اجتماع ہے ۔انہوں نے کہا کہ طاغونی قوتیں پاکستان کے اسلامی تشخص کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں مگر ہم نظریہ اسلام و پاکستان کے تحفظ کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سنی کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان،پیر نقیب الرحمان،پیر سید مظفر حسین شاہ اور دیگر مشائخ عظام و علمائے اکرام کا کلرسیداں آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن