پنڈدادنخان(نامہ نگار)دارالعلوم محمدیہ رضویہ بنڈدادنخان کے پرنسپل پیر علامہ محمد انور قریشی ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ کمیٹی للہ جہلم روڈ کی تعمیر میں تاخیر فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف ورکنگ کمیٹی سراپا احتجاج ہے الیکشن کو ہوئے تین ماہ گزر گئے ہیں مگر ابھی تک للہ جہلم روڈ کے فنڈ بحال نہیں ہوئے اگر دس دن کے اندرللہ جہلم روڈ کے فنڈ بحال نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا ورکنگ کمیٹی نیائندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے جمہ مبارک کو تحصیل بھر کی۔مساجد میں مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی 24 مئی بروز جمعہ کو احتجاج کا اعلان فنڈز بحال نہ ھوے تو بھرپور احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔
ورکنگ کمیٹی للہ جہلم روڈ کی تعمیر میں تاخیر پر سراپا احتجاج
May 18, 2024