واہ کینٹ پو لیس ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام 

May 18, 2024

 واہ کینٹ (نامہ نگار) واہ کینٹ تھانہ صدر اور تھانہ سٹی کی حدود  میں ہونے والی چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کو کئی روز گزرنے کے باوجود پولیس سراغ لگانے میں ناکام وارداتوں میں اضافہ عوام میں خوف و ہراس پھیلا گیا تفصیلات کے مطابق گذ شتہ کئی روز سے واہ کینٹ قائم تھانوں اور چوکیوں کی حدود میں ڈاکہ زنی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا اور ان وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکل اور موبائل فون سے محروم کر دیے گئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی متعدد وارداتوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جبکہ مدعیان پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں آئے روز کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کیوجہ سے عوام میں عدم تحفظ پیدا ہو گیا ہے متاثرین اور عوامی حلقوں نے پولیس اور دیگر  سیکیورٹی اداروں کے زمہ داران سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں