فتح جنگ (نا مہ نگا ر)پاکستان پیپلز پار ٹی کے راہنما ملک وزیر بیگ نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کے گور نر بننا ضلع اٹک کے عوا م کی خوش قسمتی ہے ہم عوامی مسائل کے حل کی بھر پور کوشش کرینگے اور جنڈ سمیت ضلع اٹک کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے انھوں نے کہا کہ جنڈ تحصیل قدرتی وسائل تیل گیس سے مالا مال لیکن ترقی کے لحاظ سے پسماندہ ترین علاقے ہے سردار سلیم حیدر خان ضلع اٹک اور بالخصوص حلقہ این اے 50اور تحصیل جنڈ پر خصوصی توجہ دینگے علاقے کی پسماندگی کے خاتمہ صحت تعلیم رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انھوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جنڈ سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے ووٹ لینے کے بعد علاقے کو نظر انداز کئے رکھا کئی دہائیوں سے اس علاقے کے سیاستدان کوئی قابل ذکر کام نہیں کر سکے تحصیل جنڈ جہاں تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں او جی ڈی سی ایل سمیت تمام بڑی آئل کمپنیاں یہاں سے اربوں ڈالر سالانہ کما رہی ہیں اس کے باوجود تحصیل کا بیشتر علاقے بجلی پانی سوئی گیس تعلیم و صحت کی سہولیات سے محروم ہے جہاں سے گیس نکلتی ہے وہ آبادیاں بھی اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان بطور گورنر پنجاب اپنے حلقے کی پسماندگی کے خاتمہ لوگوں کی محرومیوں کے ازالہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دینگے اور اس علاقے میں تعمیر و ترقی کا جلد آغاز ہو گا۔