معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کا نمایاں کردار ،پیر  عمران ابدالی 

May 18, 2024

 فتح جنگ(نامہ نگار)دارالعلوم غوثیہ کوہاٹ روڈ فتح جنگ کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت علامہ حافظ عبدالغفور چشتی کی زیر صدارت منعقدہوا۔جس سے علامہ پیر محمد عمران ابدالی مفتی وقار احمد ہزاروی علامہ خلیل الرحمن رضوی علامہ شہزاد احمد ہزاروی نے خطاب کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ دینی مدارس ملک و ملت کی فلاح وبہبود میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں مدارس دینیہ کا فیضان قیامت تک جاری رہے گا،مدارس میں اللہ تعالی کی آخری کتاب قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ھے۔قرآن پاک کو اللہ تعالی نے رہتی دنیا تک کے لئے نازل کیا ہے اور اس کی حفاظت کے لئے اللہ پاک نے بہترین طریقہ جاری کر دیا کہ جس زبان کو ہمارے بچے سمجھتے بھی نہیں اس زبان کی کتاب قرآن مجید کو بآسانی اپنے سینوں میں بسا لیتے ہیں،یہ قرآن کا اعجاز ہی ہے کہ امت مسلمہ کے بوڑھے بچے اور عورتیں بھی اس کو حفظ یاد کیا ہوا ہے، یہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

مزیدخبریں