کرغزستان تصادم: وزیراعظم کا گہری تشویش کا اظہار، پاکستانی طلبہ کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت

May 18, 2024 | 11:31

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا کرغیزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء کی صورتحال کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار, وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ،وزیرِ اعظم کی کرغیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم کی پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلباء سے ملاقات کی ہدایت.  پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلباء کی معاونت کر رہا ہے.وزیر اعظم نے کہا کہ طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں۔ وزیرِ اعظم کی سفارتخانے کو زخمی طلباء کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایت کی.  جو زخمی طلباء پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، انکی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے.  زخمی ہونے والے طلباء کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی. کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں. اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے. ہماری حکومت، کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ 

مزیدخبریں