ایکس کے بانی ایلون مسک نےمعروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر کا مکمل طور پر خاتمہ دیا ہے، ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئیٹر کا نام و نشان ختم کرنے کے عزم کو یقین میں بدل دیا ہے۔ ٹوئیٹر خریدنے کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے اسے ری برانڈ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ شروعات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر کی ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اب اس کے یو آر ایل ”ٹوئیٹر ڈاٹ کام“ کو بھی تبدیل کر کے ”ایکس ڈاٹ کام“ کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان ایلون مسک نے ایکس پر ہی کیا ہے۔اپنے بیان میں ایلون مسک نے بتایا کہ تمام کور سسٹمز اب ایکس ڈاٹ کام پر میسر ہوں گے، جبکہ ٹوئیٹر ڈاٹ کام لنکس اب ایک ڈاٹ کام پر ری ڈائیریکٹ ہو جائیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے ایکس صارفین کو واضح بھی کیا کہ ہم یو آر ایل تبدیل کر رہے ہیں تاہم ایکس صارفین کی پرائیوسی اور ڈیٹا پروٹیکشن سیٹنگ پہلے جیسی ہی رہے گی۔