وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا، وزیراعلیٰ کے پی تیس مار خان ہیں۔ لیگی رہنما امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی بد امنی اور انتشار چاہتا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ہوائی فائرنگ کر رہا ہے اسے کرنا کچھ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ بات کرتی ہے تو کرے ہم نے کب روکا ہے، ان کا جھگڑا شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتی تھی، جب ان کا اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو کہنے لگے میرجعفر، میرصادق ہیں، پی ٹی آئی کا جھگڑا یہی ہے اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے۔
’وزیراعلیٰ کے پی بد امنی اور انتشار چاہتا ہے‘دوسری طرف لیگی رہنما امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو کچھ حاصل نہیں ہورہا لیکن وہ اپنا کام کر رہا ہے، ’وزیراعلیٰ کے پی بد امنی اور انتشار چاہتا ہے‘۔