پارلیمنٹ ہاؤس میں غیرمتعلقہ افرادکےداخلےپرسپیکرقومی اسمبلی نےآٹھ سیکیورٹی اہلکارمعطل کردئیے۔ذرائع کےمطابق یہ اہل کار پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلے دروازوں پر تعنیات تھے بغیر کارڈ کے غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے دیا گیا۔ ان افراد نے پارلیمنٹ کے اندر بعض اراکین اور وزراء کو زبردستی روکا اور تصاویر بنانے کی خواہش کی۔ذرائع کےمطابق غیر متعلقہ افراد بغیر چیکنگ اسمبلی ہال کے دروازوں تک بھی پہنچ گئے تھے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے سپیکر سے شکایت بھی کی تھی سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کی گئی۔
سیکیورٹی انتظامات میں ناکامی،سپیکرنے8اہلکاروں کومعطل کردیا
May 18, 2024 | 12:47