نوازشریف قائم مقام صدرمنتخب

مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے قائد مسلم لیگ ن کو قائمقام پارٹی کا صدر نامزد کر دیا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےصدرکےانتخاب کےلئےسنٹرل ورکنگ کمیٹی کااجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جاری ہے۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف ،قائدنوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریک، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں قائدن لیگ نوازشریف کوقائم مقام پارٹی صدرنامزکردیاگیا۔پارٹی کے سینئر اراکین نےنواز شریف کا نام بطور قائم مقام صدر تجویزکیااوردیگراراکین نےاس کی تائیدکردی۔ مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہوگا ۔جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی کا باقاعدہ صدر منتخب کیا جائے گا۔اجلاس میں جنرل کونسل میں پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کے اراکین  بھی نامزدکئےجائیں گے۔ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق سی ای سی اور حتمی منظوری جنرل کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن