عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019ء میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹائیفائڈ، ڈائریا اور ٹی بی کا باعث بننے والے بیکٹیریا میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہو گئی ہے، 2019ء میں اس بیکٹیریا کی وجہ سے 13 لاکھ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشا استعمال ان ادویات کو بیکٹیریا کے خلاف غیر مؤثر کر رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے 15 بیکٹریا کی نئی لسٹ جاری کر دی ہے۔