پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر اپنی 44 ویں سالگرہ فرانس کے شہر کانز میں منا رہے ہیں۔
علی ظفر اہلیہ عائشہ فضلی کے ہمراہ ان دنوں فرانس میں موجود شہرۂ آفاق فلم فیسٹیول کانز کے 77ویں میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2013 میں علی ظفر نے اہلیہ کے سنگ کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیا تھا، یہ ان کی اس فلمی میلے میں دوسری بار شرکت ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اہلیہ کے ہمراہ چند رومانوی تصاویر شیئر کی ہیں۔
گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر نیلا کوٹ سیاہ پینٹس کے ساتھ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کی اہلیہ نے سیاہ گاؤن کا انتخاب کیا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے کانز پہنچنے پر بھی مختلف ویڈیوز او تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں قدرتی خوبصورت مناظر سے لُطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ آج علی ظفر اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔