پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کی آواز بن گیا۔تفصیلات کے مطابق خواتین کی شکایات پر ایک ماہ میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے 1 ہزار 39 ایف آئی آر درج کروا دی۔22 اپریل کو وزیراعلی مریم نواز شریف خواتین نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا افتتاح کیا تھا۔اب تک 6 ہزار 294 کیسز میں ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے مدد حاصل کی گئی۔54 کیسز میں عدالتی چالان بھی جمع کروائے گئے۔کل کیسز میں سے 4 ہزار 246 کیسز کو صلح و صفائی ہونے پر کلوز کردیا گیا۔586 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری ہے اور 423 کیسز کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے راہنمائی لینے میں مصروف رہیں۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نے ہراسگی ،گھریلو تشدد،لڑائی جھگڑا، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر مسائل کی شکایت درج کروائیں۔خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں۔
4 ہزار 246 کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر کلوز کردیا گیا
May 18, 2024 | 17:02