سعودی حکام نے منیٰ میں حجاج کرام کو خیموں اور دیگرسہولتوں کی عدم فراہمی کا نوٹس لے لیا، وزیر داخلہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی جانب سے نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ شہزادہ نائف نے منٰٰی میں حج کےلیے آئے ہوئی اہم شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔شہزادہ نائف مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔استقبالیہ میں مسلم ممالک کے سفراء اورحج مشن کے سربراہوں نے شرکت کی۔اس موقع پرشہزادہ نائف نے اعلان کیا کہ حجاج کرام کوسہولتوں کی عدم فراہمی کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔دوسری جانب سعودی عرب میں دنیا بھرسے آئے مسلمان مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں،حجاج کا منیٰ میں قیام جاری ہے،آج حج کے چوتھے روز حجاج نے جمرات کوکنکریاں ماریں۔ حجازمقدس میں موجود حجاج نے حج کےدوسرے روزمنیٰ پہنچ کرشیطان کو کنکریاں ماریں،قربانی کی اور سر کے بال ترشوا کر احرام کھول دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن