والٹ ڈزنی اور یونیورسل سٹوڈیو کے درمیان ہونے والے اختلافات کے باعث وجود میں آنے والا کارٹون کیریکٹرمکی ماؤس دنیا بھر میں بچوں کی پسند ہے۔ والٹ ڈزنی نے نا صرف اس کریکٹرکو ڈیزائن کیا تھا بلکہ آغاز میں مکی ماؤس کو اپنی آواز بھی دی تھی۔ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ مکی ماؤس کو ایک دوسرے کارٹون کی ریپلیسمنٹ میں تیار کیا گیا تھا، مکی ماؤس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے چاہنے والوں میں ہرعمر کے لوگ شامل ہیں۔ یہ اس کارٹون کی بے مثال کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کارٹون کریکٹر نے ڈزنی لینڈ کو اربوں ڈالر مالیت کی تفریحی صنعت میں تبدیل کردیا ہے۔ مکی ماؤس کو ایک سو چالیس سے زائد فلموں میں پیش کیا گیا۔