نوازشریف نےمائیک مولن کولکھےگئےخط کو ملکی سلامتی پرسوال قراردیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کامطالبہ کردیا

Nov 18, 2011 | 17:31

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ن لیگ کے صدرکاکہناتھا کہ مائیک مولن کوبھیجےگئےخط کی تحقیقات کے لیے ایماندارلوگوں پر مشتمل کمیٹی بننی چاہیے نواز شریف کاکہناتھا کہ مائیک مولن کولکھے گئے خط کے بعد ملکی سلامتی اورخودمختاری داؤ پرلگی ہوئی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایاجائے جودس دن کے اندراپنی رپورٹ پیش کرے
نوازشریف کاکہناتھا کہ پاکستان کی عزت اورسلامتی پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا، ہم نے قسم کھائی ہے کہ کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے خفیہ کھیل کھیلنے والے اپناگھناؤناکھیل بند کریں
صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے نوازشریف کاکہناتھا کہ اسمبلیوں سے استعفے کے بارے میں خواجہ آصف کابیان اُن کی ذاتی رہے،ان کاکہناتھا کہ ہماری اورشاہ محمود قریشی کی خواہش ہے کہ وہ مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیارکریں
مزیدخبریں