ایم کیو ایم کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں جبکہ مائیک مولن کو خط کے معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔ رحمان ملک

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ملکی مفاد اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔منصوراعجاز کےمیمو پر تنقید نون لیگ کا حق ہے، اس معاملے پر پوچھ گچھ کے لئے امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ خط کے حوالے سے مکمل چھان بین کی جائے گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے، اگر کوئی رات کو سوچے کہ صبح حکومت چلی جائے تو ایسا نہیں ہوگا۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملٹری اور سول انتظامیہ ایک ساتھ ہیں تاہم کچھ بد خواہ بلاوجہ اختلافات کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال سے اتحادیوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں جبکہ اب بھی ذوالفقار مرزا اور شرجیل میمن کے حوالے سے متحدہ کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں۔ ، جو لوگ ایوان کو گرم کرنے کوشش کررہے ہیں وزیر اعظم نے بڑے احسن طریقے سے انکو جواب دے دیا ہے لہذا اب گالم گلوچ اور بڑھکوں کی سیاست ختم ہوجانی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن