ملتان (اے پی پی) ممبر پنجاب اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ حج کیس میں وہ سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوئے ہیں اور ایف آئی اے کی تفتیش میں شامل بھی رہے ہیں، اس لئے اب اس کیس میں ان پر یا گیلانی خاندان پر الزامات کا سلسلہ بند ہوجانا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ ایک جیسے الزامات کو بار بار دہرانے کو پسند نہیں کرتے۔ مجھے کسی نے گاڑی گفٹ نہیں کی۔