کراچی(کامرس رپورٹر)پورٹ محمد بن قاسم پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 48 ہزار978 ٹن درآمدات اورصرف 3ہزار 571ٹن برآمدات پر مشتمل 52ہزار 549 ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پر لادا گیا۔ درآمدات میں 22ہزار36 ٹن فرنیس آئل‘12ہزارٹن پام آئل‘5 ہزار 150 ٹن کنولا سیڈ‘9ہزار662ٹن فاسفورک ایسڈ‘2ہزار440ٹن میگ‘ 2 ہزار 840ٹن جنرل کارگو اوربرآمدات میں 2ہزار248ٹن سیمنٹ‘ ایک ہزار323 ٹن جنرل کارگو شامل تھا۔ اس دوران 10 بحری جہاز ایلیکینن جے‘یاورشپ‘ ہرسندی ‘کیم روڈ کوئسٹ‘ لیوپارڈ بی‘ کیپ فلوریس‘ اولمپک اسپرٹ نمبر2‘کوس گلوری اورگینارو ایوولی برتھوں پر سامان اتارنے اورلادنے میں مصروف رہے۔ پورٹ اتھارٹی کے مطابق بندرگاہ کے باہر 2بحری جہاز کاراونیز کایابے اور تھورانڈیپنڈینس لنگرانداز اوربرتھوں کے منتظر ہیں۔
پورٹ قاسم پر 52ہزارٹن سامان اتارا اور لوڈ کیاگیا
Nov 18, 2012