”الیکشن“ شہباز شریف کے ساتھ جو ہو گا دن میں تارے نظر آ جائیں گے: وٹو

Nov 18, 2012

لاہور (آئی اےن پی) مےاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پےپلز پارٹی کے خاتمے کےلئے خواب دےکھنے والے غےر آئےنی وزےر اعلیٰ شہباز شر ےف اپنی فکر کرےں‘ پنجاب مےں آئندہ انتخابات مےں (ن) لےگ کے ہاتھوں مےں شکست کے سواکچھ نہےں آئےگا‘ پےپلز پارٹی سر ائےکی عوام سے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ ہر صورت پورا کرےگی۔ وہ گذشتہ روز پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ منظور احمد وٹو نے کہا کہ پےپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سےاسی اور عوامی جما عت ہے اور آئندہ انتخابات مےں صرف پنجاب نہےں بلکہ چاروں صوبوں مےں تمام مخالفےن کو شکست دےکر پےپلز پارٹی کامےابی حاصل کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے غےر آئےنی وزےر اعلیٰ شہباز شرےف پےپلز پارٹی کی روش بدلنے کا مشورہ دےنے کی بجائے خود مےثاق جمہورےت پر عمل کرےں، شہباز شریف کے ساتھ ساتھ پنجاب مےں آئندہ انتخابات مےں جو ہو گا ان کو دن مےں تارے نظر آئےں گے۔

مزیدخبریں