گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی سیکرٹری برائے پیداور گل محمد رند نے کہا گوجرانوالہ ٹول ڈائز اینڈ مولڈ سنٹر نے ہنر مند افراد تےارکرنے کا اپناپہلا ٹارگٹ حاصل کر لیا اور ےہ ادارہ ٹریننگ کے علاوہ ملک بھر کی صنعتوں کو بےن الاقوامی معےار کی ڈائز اورمولڈ تےارکرکے دےنے کی اہلےت رکھتاہے جس کےلئے قبل ازےں صنعت کار وں کو کوریا ،جاپان جرمنی ،چےن اورتائےوان جانا پڑتاتھا۔ ان خےالات کا اظہارانہوںنے جی ٹی ڈی اےم سنٹر کے پہلے بےج کو اسناد تقسےم کرنے کی تقرےب مےں اظہارخےال کرتے ہوئے کےا۔سےکرٹری پےداوارنے کہا کہ اس ادارے کے قیام سے پہلے صنعت کاروں کو ہنرمند اورتجربہ کارمزدوروں کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی تھی لےکن گوجرانوالہ ٹولز ڈائی ا ینڈ مولڈ سنٹر نے اس بحران کو ختم کر دیا۔ وفاقی سیکرٹری برائے پیداور گل محمد رند نے ٹول ڈائیز اینڈ مولڈ سنٹر میں ٹریننگ لینے والے بچوں کے لئے تین سو بیڈ کے ہوسٹل کا اعلان کیا۔ قبل ازےں چیئرمین ٹولز ڈائی اینڈ مولڈ سنٹر خالدمحمود چڈھا نے وفاقی سیکرٹری برائے پیدوار کو سنٹر کا دورہ کروایا ۔ اس موقع پر صدر فاﺅنڈر ےونٹی گروپ رانا ناصر محمود ، سابق صدر چیمبر شیخ محمد اسلم، ضیاءاللہ عرفانی، غلام حسین جج ،اقبال بٹ، عاصم بٹ، نواز احمد باجوہ،باﺅ عقیل بھی موجود تھے۔
”گوجرانوالہ میں بین الاقوامی معیار کی ڈائز اور مولڈ کی تیاری قابل تحسین ہے“
Nov 18, 2012