نقدی بحران: سٹیٹ بنک نے مزید 546 ارب 40 کروڑ روپے بنکوں کو فراہم کر دئیے

Nov 18, 2012

اسلام آباد (اے پی اے ) سٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں نقدی کی کمی کو دور کرنے کیلئے بینکوں کو 7یوم کیلئے مزید 546ارب40کروڑ روپے9.01 فیصد شرح سود پر فراہم کردیئے۔ بینکنگ سیکٹر کے ذرائع کے مطابق عید الاضحی کے باعث کھاتہ داروں نے بینکوں سے بڑی رقم نکلوائی۔ جس سے بینکوں میں نقدی کی کمی کارجحان ہے۔ مرکزی بینک نے اس قلت کو دور کرنے کے لئے بینکوں سے ٹریژری بلز واپس خریدنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔ بینکوں نے547 ارب20 کروڑ روپے مالیت کے ٹریژری بلز فروخت کے لئے پیش کیے تاہم مرکزی بینک نے بینکاری ضروریات کو دیکھتے ہوئے546 ارب40کروڑ روپے مالیت کے ٹریژری بلز 7 روز کے لیے9.01 فیصد شرح منافع کے تحت دوبارہ خرید لئے۔

مزیدخبریں