راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بار کونسل کی ہڑتال کے باعث 27 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ کورٹس کی ہڑتال کے باعث نہ ہو سکی۔ کیس کی اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف ان کی اہلیہ صہبا مشرف کی درخواست پر سماعت بھی 27 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔