ارشد نذیر نے پی ٹی وی لاہور میں ایگزیکٹو منیجر فنانس کا عہدہ سنبھال لیا

Nov 18, 2012

لاہور (کلچرل رپورٹر) محمد ارشد نذیر نے پاکستان ٹیلیویژن لاہور مرکز پر ایگزیکٹو منیجر فنانس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس سے پہلے وہ لاہور مرکز پر بطور ڈپٹی کنٹرولر ریونیو کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ محمد ارشد نذیر نے پاکستان ٹیلیویژن 1980ءمیں پی ٹی وی ہیڈکوارٹر بطور اسسٹنٹ اکا¶نٹینٹ جوائن کیا۔ بعدازاں ترقی کرتے کرتے وہ ایگزیکٹو منیجر فنانس کے عہدے پر جا پہنچے۔ وہ ایک محنتی اور خوش مزاج ورکر ہیں۔ ان کی اس تعیناتی پر ان کے ساتھیوں نے انہیں مبارکباد دی۔

مزیدخبریں