ڈھاکہ (آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ایلن آئزک نے نائب صدر مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی جس میں بنگلہ دیشی ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ بی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے ولی ملاقات کے موقع پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بنگلہ دیشی ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے بنگلہ دیش عدالتی فیصلے کے حوالے سے ایلن آئزک کوآگاہ کیا اور بتایا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان طے شدہ تھا تاہم کھلاڑیوں کے اہلخانہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت سے رجوع کرکے حکم امتناعی حاصل کر لیا جس کے باعث دورہ التواءکا شکار ہوگیا۔ اس موقع پر ایلن آئزک نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان دو ممالک کا معاملہ ہے، ہمارا اس معاملے میں کوئی دخل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہوگی۔ ملاقات کے موقع پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ حکام نے بنگلہ دیش میں کرکٹ امور پر ایلن آئزک کو بریفنگ دی۔