لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صارف عدالت کے جج نے شہری کو خراب موبائل فون دینے پر موبائلز فون شاپس کے مالک کے خلاف 39 ہزار رورپے ہرجانہ کی ڈگری جاری کر دی ناصرہ عارف نے ایک لاکھ 37 ہزار 5 سو روپے ہرجانہ کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 20 مارچ کو موبائل 29 ہزار پانچ سو روپے میں خریدا جو کہ کچھ دن بعد ہی خراب ہو گیا۔ دکاندار نے موبائل فون تبدیل یا درست کرنے سے انکار کر دیا تھا۔