زرداری صاحب میں ٹھیک ہوں، آپ کی موجودگی میں قوم فکر مند ہے: شاہ محمود قریشی


ملتان (سپیشل رپورٹر) ”زرداری صاحب، میں ٹھیک ہوں، آپ کی موجودگی میں پاکستان اور پوری قوم فکر مند ہے“۔ یہ بات تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ملتان میں منعقدہ تقریب کے دوران کی۔ انہوں نے کہا صدر زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو منانے کے موقع پر ملتان میں خیریت دریافت کی ہے تو ان کا شکرگزار ہوں تاہم زرداری صاحب کو بتانا چاہتا ہوں میں خیریت سے ہوں مگر پاکستان اور قوم فکرمند ہے، آپ ان کی فکر کریں اور ان کے لئے کچھ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...