ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے جماعت اسلامی کے سوا کسی جماعت کے پاس ایجنڈا نہیں ہے: عتیق الرحمن، حمیداللہ، محمد شعیب

سیالکوٹ (نامہ نگار) ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے جماعت اسلامی کے سوا کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس کوئی حقیقی ایجنڈا نہیں ہے۔عوام نے فوجی ڈکٹیٹروںسے لیکر زرداری کی سول آمریت تک دیکھ لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ شیخ عتیق الرحمن،ناظم شعبہ تنظیم رانا محمد حمید اللہ اور سیکرٹری اطلاعات محمد شعیب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں نام نہاد جمہوریت نے ملک کے اندر کیا گل کھلائے ہیں قوم اچھی طرح جانتی ہے۔قوم بیدار ہو چکی ہے اب قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو قوم نے بہت وقت دیا ہے لیکن ان لوگوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ملک و قوم کے خون پسینے کی کمائی سے اس وقت بھی جلسے کروا رہے ہیں اور کروڑوں روپے کے اشتہارات لگوائے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن