میڑو بس سروس منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس پراجیکٹ ملکی تاریخ کا منفرد منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کلچرمیں تبدیلی آئے گی، شہبازشریف نے کہا کہ یہ منصوبہ مفاد عامہ کیلئے ہے جس کی تکمیل کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کارلائے گی۔ عوام کی سہولت کیلئے اس منصوبے میں ای ٹکٹنگ کا نظام لایا جارہا ہے جبکہ اس منصوبے میں لاہوربرج کے ساتھ اضافی پل کی تعمیر کا بھی کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میڑوبس سروس کیلئے بس سٹیشنزپرسولرانرجی کے استعمال کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، اس منصوبے کے ساتھ اوورہیڈ برجزکوخونصورت اوردیدہ زیب بنایا جائے گا۔ اس موقع پرشہبازشریف کے ہمراہ چیئرمین لاہورٹرانسپورٹ کمپنی، ڈائریکڑجنرل ایل، ڈی، اے سمیت سنئیرحکام بھی موجود تھے۔
عوامی بھلائی کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے عوام کی تکلیف کا ازالہ نہیں چاہتے مگراسکے باوجود اگرخدمت خلق جرم ہے تو وہ یہ گناہ باربارکریں گے۔ شہبازشریف
Nov 18, 2012 | 21:50