عظیم صوفی بزرگ بابا فریدالدین گنج شکر کے سالانہ عرس کی تقریبات اپنے عروج پر ہیں۔ عقیدت مند ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالتے ہوئے دربار پر چادریں چڑھا رہے ہیں جبکہ بہشتی دروازہ پانچ محرم الحرام کو کھولا جائے گا۔

بہشتی دروازہ سجادہ نشین مسعود چشتی کھولیں گے، عرس میں شرکت کے لیے دنیا بھرسے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جوکہ ڈھول کی تھاپ پردھمال ڈالتے ہوئے دربار پر حاضری دینے کے ساتھ ساتھ چادریں چڑھا رہے ہیں۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دربار کے ارد گرد کلوز سرکٹ خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں تاہم محکمہ اوقاف کی طرف سے ناقص انتظامات پر زائرین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، زائرین نے کہا کہ محکمہ اوقاف نے دربار کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ محفل سماع میں بیٹھنے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا لہذاٰ ارباب اختیارعرس کے موقع پرانتظامات کا سختی سے نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن