شاہی فرمان کے مطابق سعودی فرمان روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کمر کے درد کے باعث دار الحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں زیر علاج تھے،جہاں ہفتے کورات گئے ان کی سرجری کی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹھاسی سالہ سعودی فرمانروا کو بالائی پشت میں ریڑھ کی ہڈی کا مہرا ہلنے کے باعث تکلیف کا سامنا تھا اورانہیں علاج کے لیے عبدالعزیزمیڈیکل سٹی برائے نیشنل گارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرزنے ان کی کامیاب سرجری کی۔