امریکی وزیرخارجہ کی طرابلس میں پرتشدد واقعات کی مذمت

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں  پرتشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔ جان کیری نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  2011ء میں لیبیا کی عوام نے انقلاب یہ تشدد دیکھنے کے لیے برپا نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہزاروں افراد نے طرابلس میں مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملک سے غیرقانونی اسلحے کا خاتمہ کرے، تاہم ایک ملیشیا کے مسلح افراد نے ان مظاہرین پر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو ہلاک کر دیا تھا اور تب سے طرابلس میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...