بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلے، این ایچ اے افسروں کیخلاف رپورٹ تیار

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر سیکرٹری مواصلات  نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی شکایت پر بلوچستان میں تعینات این ایچ اے کے افسروں کے خلاف تحقیقات  کی  ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، رواں ہفتہ میں وزیراعظم کو پیش ہو گی، وزیراعلیٰ نے ترقیاتی سکیموں میں مسلسل تاخیر اور انکی تکمیل میں دلچسپی نہ لینے پر وزیراعظم کواین ایچ اے کے افسروں کی شکایت کی تھی۔  ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے سری لنکا روانگی سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان کی  شکایت پر  این ایچ اے کے افسروں کے رویئے اور ترقیاتی سکیموں میں مسلسل تاخیر بارے سیکرٹری مواصلات ارشد بھٹی اور چیئر مین این ایچ اے سے وضاحت طلب کر کے انہیں سارے معاملے  اور بلوچستان میں جاری این ایچ اے کے منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کی تحقیقات کا حکم  دیا  تھا۔

ای پیپر دی نیشن