وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے قومی وطن پارٹی کے 3 پارلیمانی سیکرٹری فارغ کردیئے

Nov 18, 2013

پشاور (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے 3 پارلیمانی سیکرٹری فارغ کردئیے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے قومی وطن پارٹی کے 3 پارلیمانی سیکرٹری فارغ کردئیے ہیں۔ فارغ کئے گئے سیکرٹریز میں سلطان محمد خان، انیسہ زیب طاہر خیلی اور معراج ہمایوں شامل ہیں۔ معراج ہمایوں محکمہ محنت و افرادی قوت اور انیسہ زیب ماحولیات کی پارلیمانی سیکرٹریز تھیں۔

مزیدخبریں