ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈائون کے آغاز سے لیکر اب تک تقریباً 22ہزار غیر ملکیوں کو ان کے متعلقہ ممالک روانہ کر دیا گیا۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جیل خانہ جات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ کریک ڈائون کے آغاز سے لیکر اب تک تقریباً 44ہزار غیر ملکیوں کو جیلوں میں لایا گیا جس میں سے تقریباً 22ہزار کو انکے متعلقہ ممالک روانہ کر دیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ زیر حراست غیر ملکیوں سے متعلقہ قوانین اور ضوابط کے تحت سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈائون، 22ہزار کو ان کے متعلقہ ممالک روانہ کر دیا گیا
Nov 18, 2013