مشرف کی کابینہ میں شامل وزراء نے بچائو کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی

Nov 18, 2013

لاہور (آئی این پی) 3 نومبر کے غیر آئینی اقدامات پر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حکومتی فیصلے کے بعد پرویز مشرف کے اس وقت کے ساتھیوں نے اپنے بچائو کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی۔ 3نومبر کے وقت وفاقی کابینہ میں شامل شیخ رشید احمد، اعجاز الحق، ہمایوں اختر، چودھری شفاعت حسین، وصی ظفر، پرویز مشرف کے مشیر شریف الدین پیرزادہ سمیت درجنوں اہم شخصیات بھی پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل کے حکومتی فیصلے کے بعد حرکت میں آ گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں