آنے والے دن تباہ کن ہوں گے۔ حکام، سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنائیں گے۔ تحریک طالبان

پشاور (آن لائن + آئی این پی)کالعدم تحریک طالبان نے دھمکی دی ہے کہ آنے والے دن اور ہفتے ملک کیلئے تباہ کن ہوں گے ہم حکومت اور سکیورٹی اداروں کو اپنے لیڈر حکیم اﷲ محسود کے قتل پر سبق سکھائیں گے۔ تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اﷲ شاہد نے گزشتہ روز بنوں میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا حملہ تھا۔ ہم پاکستانی حکومت کو امریکہ کی مدد کا سبق سکھائیں گے۔  ملک کے مختلف علاقوں میں خود کش حملہ آور بھیج دیئے گئے ہیں جو اہم حکومتی اور فوجی حکام سمیت پیپلزپارٹی‘ اے این پی اور ایم کیو ایم کے رہنمائوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ان تینوں جماعتوں نے حکیم اﷲ محسود کے قتل کی توثیق کی ہے اس لئے وہ اس کے مستحق ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی راولپنڈی ڈویژن کے رہنماء ہونے کا دعویٰ کرنے والے احمد علی انتقامی نے کہا کہ ہم جلد ڈی آئی جی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نشانہ بنائیں گے جنہوں نے راولپنڈی میں ہونے والے واقعہ میں حملہ آوروں کو مدد فراہم کی۔ انہوں نے فوارہ چوک میں حملے کی سرپرستی کی  ہم انہیں سبق سکھائیں گے۔ نامعلوم مقام سے صحافیوں کو ٹیلی فون پر احمد علی انتقامی نے کہا کہ اس حملے میں بے گناہ لوگ مارے گئے اور ہم ان کا بدلہ لیں گے علمائے کرام  اور عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔ آئی این پی کے  مطابق  احمد علی انتقامی  نے کہا ہے کہ قرآن پاک  اور مسجد کو نذر آتش کئے جانے کے بعد تمام  مسلمانوں  کی ذمہ داری ہے کہ وہ ذمہ دار افراد  کے خلاف  جہاد کریں۔ دریں اثنا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مختلف گروپس منظم ہونے کے بعد پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں حملوں کا خدشہ ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کی اعلیٰ حکومتی حلقوں کو دی گئی رپورٹس کے مطابق طالبان گروپس مسلم لیگ (ن )کے رہنمائوں، نیٹو سپلائی، امریکیوں اور چینیوں سمیت غیرملکی شہریوں پر حملے کر سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی جانب سے تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد نیا بننے والا امیر بھی بدلہ لینے کے لئے پنجاب سمیت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کارروائیاں کر سکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...