لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنما عثمان منان شیخ نے یوم عاشور پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے ہمیشہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بہتر اقدامات کئے ہیں جس پر عوام کو میاں برادران پر فخر ہے۔