لاہور (پ ر) جمہوری روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین جاوید کمیانہ‘ وائس چیئرمین شریف سجاد بھٹی‘ صدر راشد لیاقت‘ سینئر نائب صدور رائو نوید آفتاب نے یوم عاشور پر راولپنڈی میں ہونے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر نے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ پاکستان اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائے اور دشمن کو بے نقاب کرے۔