مکرمی! پرویز مشرف ڈکٹیٹر نے بطور صدر پاکستان 8,9 سال اقتدار سنبھالے رکھا بلاشبہ غاصبانہ رویہ اپنا کر اپنی من مانیاں کیں اور بیشمار غیر آئینی‘ غیر قانونی اقدامات کئے اس کے ساتھ بار بار قوم کو مکے دکھا کر اپنی بے جا جراتمندی کا اظہار کرتا رہا۔ حتیٰ کہ ملک و قوم کو نیچا دکھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اپنی تقریباً 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے دوران اہل پاکستان کو میں واپس ضرور آﺅنگا۔ کا وعدہ بار بار کرتا رہا جو بالآخر پورا کر کے دکھا دیا۔ اب وطن عزیز کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ پرویز مشرف ایک عامر‘ قاتل ‘ ظالم بے انصاف حکمران رہا ہے۔ حکمرانوں سن لو جب بھی پرویز مشرف آپ سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔سیدھا دوبئی جائے گا اور جاتے وقت جہاز کی آخری سیڑھی پر کھڑا ہو کر تمام حکمرانوں اور 18 کروڑ عوام کی بجائے سیلوٹ مارنے کے وہی مکا دکھا کر اپنی سیٹ پر بیٹھے گا ۔ حکمرانوں سن لو اور جان لو کہ اگر یہ ڈکٹیٹر اس وطن عزیز کامجرم نہیں ہے تو پھر اب تک جتنے بھی پاکستان کے حکمران رہے ہیں سب کے سب نیک لوگ تھے انہیں کیوں سزائیں دی گئیں؟(میاں خالد اختر کرڑ ،چک چٹھہ)
ڈکٹیٹر پرویز مشرف اور اس کا مکا!
ڈکٹیٹر پرویز مشرف اور اس کا مکا!
Nov 18, 2013